ہماری حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کا اعلان خوش آئیند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے میں غیر سنجیدہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی 58 ہزار منتخب نمائندوں کو گھر بھیج دیا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا جبکہ تحریک انصاف نے آتے ہی اسے پھر سے متنازعہ قانون سے بدل دیا ہے، یہ متنازعہ ای وی ایمز پر مشکوک الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہمارے بنائے ہوئے متوازن قانون کو بحال کر کے فوری بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔

Best Car Accident Lawyer