اوورسیز پاکستانی کپتان کی کال کا بے قراری سے انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پیرس میں مقیم پاکستانیوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بس عمران خان کی کال کا انتظار ہے، ہم اپنے کپتان کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کر کے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان چوروں ڈاکوں کا نہیں پاکستانیوں کا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، الیکشن رولز میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو چیلنج کرینگے، تحریک انصاف کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی سیاسی جماعت میں شمولیت پر پابندی لگ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ہے، لانگ مارچ کیلئے پوری تیاری سے آرہے ہیں، پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو گا، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔