آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی ہر ممکن مدد اور علاقے میں امن و استحکام لانے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے سماجی اقتصادی ترقی کے لیے ماحول پیدا کرنے اور لوگوں اور علاقے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔
مقامی لوگوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور امن کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا بھی عزم کیا ہے۔