کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر کراچی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کوہستان کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران کور کمانڈر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوجی جوانوں کے ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کی مدد کرنے پر کور کمانڈر نے فوجی جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

جاری کردہ پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے بھی لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، خیرپور، شاہ جیلانی گاؤں اور قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا۔

اس دوران کور کمانڈر کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جنرل سعید نے ریلیف کے کام کو سراہا اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔

Best Car Accident Lawyer