سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے، ریم نواز کی بریت اور اسحاق ڈار کی واپسی ہمارے نظام انصاف کی مکمل ناکامی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں ملزمان فیصلہ کرہے ہیں کیس کی تفتیش کون کرے گا۔
Shocking details of NRO 2 presented by @fawadchaudhry pic.twitter.com/LM9NHsO1af
— PTI (@PTIofficial) October 4, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری دنیا سے حکومت پیسے مانگ رہی ہے دوسری طرف اپنی کرپشن قانونی کرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب ترامیم میں سب سے اہم شق ملزمان کیخلاف ثبوت حکومت یا نیب سے گی جبکہ دوسری بڑی ترمیم باہر کے ملک سے آنے والے ثبوت ناقابل قبول کردیئے گئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سارے سیلاب روکنے ہیں لیکن کرپشن کا سیلاب بھی سیاستدانوں نے روکنا ہے اور ابھی تو یہ بھی نہیں پتہ کہ سندھ میں سیلاب آیا ہے یا لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں انتشار کے بغیر انتخابات چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے ہی مذاکرات کرنے ہیں ۔