سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور سودی نظام نے ہر ادارہ برباد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کا خون نچوڑرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام شخص کا ذریعہ آمدن ختم، حکمرانوں کے اثاثوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا۔
سراج الحق نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار، پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے مگر حکمران مفادات کی لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ، کرپشن اور سودی نظام نے ہر ادارہ برباد کر دیا، حکومت بجلی کی مد میں عوام سے وہی قیمت وصول کرے جو وہ صرف کرتے ہیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوں میں درجن بھر ٹیکسز کی شمولیت سرکاری غنڈہ گردی ہے، ماہانہ بلوں کی شکل میں 22کروڑ عوام کو تاوان بھیجا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ ایوانوں اور سڑکوں پر لڑے گی۔