کرکٹ میں ’دی یونیورس باس‘ کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا‘‘۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل بیون نے کمنٹ میں لکھا ’’14 ہزار رنز، ایک بہت بڑا سنگ میل ہے‘‘۔