کراچی میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر یا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔