ڈینگی کے وار تیز، ملک بھر میں کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری

   ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی شہر  میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کرگیا جس کے پیش نظر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں مزید 1 ہلاکت  رپورٹ ہوئی ہے۔

 محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 330کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے  275کیسز  کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع شرقی  82 ،ضلع وسطی   72، ضلع جنوبی 47، ضلع ملیر  27،ضلع کورنگی 24، ضلع کیماڑی 16 اور ضلع غربی میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 38  ہوگئی ہے  جن میں سے 36کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی ڈینگی کے وار تیز ہوگئے ہیں، مجموعی کیسز 3 ہزار 442 ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسز کیچ، گوادر اور لسبیلہ سے سامنے آرہے ہیں جبکہ گزشتہ دس سال کے مقابلہ میں رواں سال سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی صورتحال بگڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جوبیس گھنتوں کے دوران ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 415کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 8ہزار485 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر پشاور میں سب سے ذیادہ 2 ہزار 784, مردان میں 2 ہزار 277اور خیبر سے 760 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer