شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے 3 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 1 شخص دادو ، 1 سانگھڑ اور 1 کراچی سے ہے جبکہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے۔
سندھ میں رواں برس جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جن میں سے 37 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 11 ہزار 947 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں: ضلعی وسطی میں 17، ضلع شرقی میں 10، ضلع کورنگی میں 3، ضلع جنوبی میں 3، ضلع گربی میں 2، ضلع ملیر میں 2، عمر کوٹ میں 1، سانگھڑ میں 1، اور حیدرآباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔