چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کےمعاملے پرفریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کے معاملے پرفریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عامرعظیم باجوہ کی بطورچیئرمین پی ٹی اے تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

 درخواست گزارنے دلائل دیے کہ عامرظیم باجوہ چیئرمین پی ٹی اے سے پہلے ریاستی ٹیلی کام ادارے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ایک ریاستی ٹیلی کام ادارے کے سابقہ سربراہ کی ریگولیٹری باڈی کا چیئرمین تعیناتی سے مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانون ٹیلی کام ادارے کے سابقہ سربراہ کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ نے بھی ایک سابقہ چیئرمین پی ٹی اے کو اسی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عامرعظیم باجوہ کی بطور چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

 درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزیر اعظم، پی ٹی اے اور عامر عظیم باجوہ کو فریق بنایا گیا ہے

Best Car Accident Lawyer