چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد نے جاری کیے۔
چیئر مین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج ہونے والے مقدمے میں جاری کیےگئے۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 407 درج کیا گیا تھا۔
عمران خان پر جج زیبا چوہدری ،آئی جی و دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں 504/506 اور 188/189 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسی کیس میں عمران خان پر دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اپنی لیگل ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ اس کیس میں ضمانت کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف اس مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں اس کے لیے وکلاء مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم کے سامنے پیش ہوں گے اور وارنٹ گرفتاری ختم کرنے کی استدعاکریں گے جس کے بعد عمران خان مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور ضمانت ہوجائے گی۔
چیئرمین پی آٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل دیا گیا ہے۔
امپورٹڈ حکومت کا عمران خان کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنا اس ملک کے ساتھ مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔ ۂم واضح کرنا چاہتے ہیں اگر اس نااہل حکومت نے اس طرح کی کوئی غلطی کی تو ان سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 1, 2022
عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا. پچھتاو گے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 1, 2022
Imran khan feeding dogs at this very moment while news rife that police intending to arrest him. pic.twitter.com/ONYnrCSHWv
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 1, 2022
عمران خان کا انتہائ کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائ فضول حرکت ہے، قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئ ضرورت نہیں تھی، اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2022
عمران خان مخالفوں کے اوسان خطا نہیں ختم ہوچکے ہیں مریم نے پریس کانفرنس میں گرفتاری کی خواہش ظاہر کی اور رانا ثناء حکم بجا لائے عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق رکھنے والے جان لیں عمران خان ایک شخص نہیں پوری قوم کا نام ہے عمران خان میدان چھوڑکر بیرون ملک نہیں بھاگیں گے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 1, 2022
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، بزدل وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھاؤ!
— Usman Dar (@UdarOfficial) October 1, 2022
عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو “دما دم مست قلندر” ہو گا ، پھر حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ، کیونکہ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) October 1, 2022
عمران خان کو گرفتار کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ #کپتان_ہماری_ریڈ_لائن
اسکے بعد پھر اسلام آباد میں اس امپورٹڈ حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) October 1, 2022
امپورٹڈ حکومت اور کٹھ پتلیاں یہ ذہن میں رکھیں کہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری مہم کا عوامی ردعمل بہت شدید ہو گا جو یہ سہہ نہیں پائیں گے، بہتر ہے ریڈ لائن سے پیچھے اپنی اوقات میں رہیں۔ #کپتان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/EoysOv9UkB
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) October 1, 2022
What kind of insanity & fascism is this where a criminal expresses a desire to arrest a law abiding person and the puppets immediately comply? #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
سوچنا بھی مت! pic.twitter.com/3oNR7r0DrT— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) October 1, 2022
IK is our red line, don’t you dare!
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) October 1, 2022