پی ٹی آئی نے عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے سوشل میڈیا کا لنک جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے سوشل میڈیا کا لنک جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن عمران خان برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا لنک کے ذریعے کوئی بھی صارف تقریر اپنے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر دکھا سکتا ہے۔

اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے طرف سے فراہم کردہ لنک کی سے صارفین اپنے یوٹیوب چینل اور فیس بک پر کاپی رائیٹ سرائیکی سے بھی محفوظ رہیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کی تقریر کیسے نشر کی جائے اس حوالے سے ٹیوٹوریل بھی جاری کردیا گیا جبکہ پمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کی براہِ راست نشریات پر پابندی کے پیش نظر تحریک انصاف نے متبادل حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

سینکڑوں سماجی میڈیا پیجز پر جلسے کی براہِ راست کارروائی نشر کی جائے گی، دنیا بھر میں کروڑوں لوگ جلسے کی کارروائی اور عمران خان کا خطاب اپنے موبائل فونز پر دیکھ پائیں گے

جلسے کی نشریات کیلئے پرائیویٹ پبلشرز کو بھی فیڈ مفت مہیا کی جائے گی، سوشل میڈیا پر ذاتی پیجز رکھنے والے صحافی اور افراد بھی جلسے کو بلا روک ٹوک اپنے پیجز پر نشر کرپائیں گے۔

پیمرا نے عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی لگادی

پیمرا نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے  پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں، تاہم براہ راست نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام سیٹیلائیٹ ٹی وی چینل ملکی اداروں کے خلاف کسی بھی تقریر اور بیان بازی کو نشر نہ کرنے کے پابند ہیں۔

پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینل آزاد ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں تاکہ ان کا پلیٹ فارم ملکی اداروں کے خلاف استعمال نہ ہوسکے۔

تحریک انصاف کا راولپنڈی میں پاور شو، تیاریاں مکمل، میدان سج گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، پنڈال سج گیا ہے اور جلسہ گاہ میں انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔

لیاقت باغ جلسہ گاہ پر وی وی آئی پیز، خواتین اور کارکنان کیلئے الگ الگ انکلیورز مختص کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج پربلٹ پروف ڈائس نصب کر کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

پولیس کی نفری تعینات

لیاقت باغ جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہیں، مرکزی اسٹیج تیار کر کے وی وی آئی پیز انٹری کے لیے الگ گیٹ اور واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں۔

کارکنان کے انٹری گیٹ پر پولیس کی نفری تعینات ہے، چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مری روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک روانی کو جاری رکھنے کیلئے 350 پولیس وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد پنجاب پولیس کے اہلکار جلسہ سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

خواتین کے لیے الگ انٹری گیٹ اور انکلوژر بھی الگ تیار کیا گیا ہے جبکہ خواتین انکلوژر کے اطراف اسٹیل چادریں اور خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer