وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء کا احتساب ہونا چاہیے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزرچکا، وزیراعظم کے مشیر وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں، وزیراعظم صاحب ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے ہم ذلیل ہوجائیں گے، میری باتیں بری لگیں گی، پارٹی سے مخلص ہو اس لیے صاف باتیں کررہا۔