پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کی بھی 2 نشستیں لے اڑی

پاکستان بھر میں آج قومی اور صوبائی اسمبلی کی کل 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں کے علاوہ پنجاب کی 2 صوبائی نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کرلی۔ 

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر کے ضمنی انتخابات میں صرف شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا 

خانیوال

پی پی 209 خانیوال کے پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل نیازی 71 ہزار 586  ووٹ کر کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمان 57 ہزار 864 ووٹ کر کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بہاولنگر

پی پی 241 بہاولنگر کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان  59 ہزار 956 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں  اور مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار  48 ہزار 47 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

شیخوپورہ

پی پی 139 شیخوپورہ کے  پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں اور پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی پنجاب کی 4، خیبرپختونخوا اور سندھ کی 2 نشتوں پر آج ضمنی انتخابات ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer