پی ٹی آئی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہو سکتی، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کے جھٹکے ابھی تک مل رہے ہیں، ایکسٹیشن مل سکتی ہے یا نہیں ہم نے آئینی طور پر دیکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ آدمی کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، عمران خان کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے، پی ٹی آئی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنے سے آزادی ملی ہے، ہم نے پورے ملک میں عمران خان کے رجیم کے خلاف تحریک چلائی، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

مولانا نے کہا کہ رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، اسلام آباد آنے والوں کے لیے راناثناء اللہ بھی تیار ہیں، یہ گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ان کی ایڑھیاں گالوں سے بھی نرم ہیں، اب کہتے ہیں کہ سائفر غائب ہو گیا، منفی رپورٹنگ کو سوشل میڈیا پر نہیں پھیلانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی اصلاح کا راستہ ہے، جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

Best Car Accident Lawyer