سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات ملتوی کروا کے شکست سے بچنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے دباؤ پر سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے ہیں، پیپلزپارٹی انتخابات ملتوی کروا کے شکست سے بچنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ 23 اکتوبر کو کروائے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کروڑوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں لیکن حکومت نے بحالی کا تاحال کوئی پلان نہیں دیا جبکہ امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن کا خطرہ ہے اور عالمی ادارے بھی خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔