پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاشیں حیات آباد فیز 6 اسٹریٹ 11 کے ایک گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی ہیں؛ لاشوں کی شناخت عنبر ناصر، مائرہ اور عیشال کے ناموں سے ہوئی ہے، مائرہ اور عیشال عنبر ناصر کی بیٹیاں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ گھر میں موجود عنبر ناصر کے چچا ارشد علاوالدین سے تفتیش جاری ہے۔
ارشد علاوالدین نے تفتیش کے دوران کہا کہ میری بھتیجی نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی، بار بار مجھ سے وراثت میں حصہ مانگتی تھی، میرے گھر آکر مجھ سے جھگڑا کر ہی تھی، بھتیجی نے بچیوں پر اور خود پر فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کیا۔