پاک فضائیہ نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے آپریشن کے علاوہ کے پی کے میں امدادی کارروائیوں کو وسعت دی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو وسعت دی ہے۔
800 persons from Kheshki village and Nowshera Kallan of Khyber Pakhtunkhwa were rescued and moved to safety. Additionally, 1400 persons have been housed in field camps of PAF Academy Asghar Khan, Risalpur. pic.twitter.com/INezRndqxD
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 30, 2022
ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے گاؤں کھیسکی اور نوشہرہ کلاں کے آٹھ سو افراد کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ چودہ سو متاثرہ افراد کو رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں مفت طبی علاج، خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پی اے ایف کی جانب سے وادی نلتر میں مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13960 پکے ہوئے کھانے کے پیک، 924 راشن پیک جن میں بنیادی اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ موجود تھیں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔
اسکے علاوہ پی اے ایف کے فیلڈ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کا بھی علاج کیا۔