پاک بحریہ مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کا ساحلی اور کریکس کے علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

سندھ حکومت کی خصوصی درخواست پر پاک بحریہ نے امدادی آپریشنز کا دائرہ کار سانگھڑ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، بکرانی، لاڑکانہ، میرپور خاص اور دادو کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے سیلاب زدہ علاقوں سے گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو ریسکیو کیا اور ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ضلع دادو کے گاؤں گوٹھ محمد حسن چانڈیو کے تمام رہائشی جو سیلابی پانی کے باعث محصور تھے انہیں سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے دستوں نے زمینی اور فضائی ذرائع سے خشک راشن، پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور دیگر گھریلو اشیاء متاثرہ لوگوں اور بالخصوص گھروں میں محصور افراد میں تقسیم کی ہیں۔

مزید برآں، پاک بحریہ کی جانب سے قائم کیے گئے میڈیکل کیمپس بھی ان علاقوں میں متاثرہ عوام کو ابتدائی طبی امداد اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔

اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

 

Best Car Accident Lawyer