شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ پاک افغان بارڈر پر ایشام کے علاقے میں کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایس پی ار کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔