شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ایمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہمیں ہر پاکستانی کی جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔
پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہمیں ہر پاکستانی کی جان، مال و عزت کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ پشتون ہو یا پنجابی، بلوچی ہو یا سندھی، سرائیکی ہو یا کشمیری یا گلگت بلتستانی۔ تمام قومیں ہمارا فخر ہیں۔رنگ نسل زبان کے فرق کی نفی کرکے ملک کو ایک مضبوط ریاست بنانا مشن ہے۔ پاکستان ہمارا ایمان ہے
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) October 11, 2022
انہوں نے کہا کہ پشتون ہو یا پنجابی، بلوچی ہو یا سندھی، سرائیکی ہو یا کشمیری یا ہو گلگت بلتستانی، تمام قومیں ہمارا فخر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ رنگ نسل زبان کے فرق کی نفی کرکے ملک کو ایک مضبوط ریاست بنانا ہمارا مشن ہے اور پاکستان ہمارا ایمان ہے۔