پاکستان کی10 سالہ ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن ٹینس چمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کی10 سالہ ہانیہ منہاس نے کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) ٹینس چمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چمپئن شپ کے انڈر۔14 فائنل میں ہانیہ منہاس نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔واضح رہے پاکستان نے پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) چمپئن شپ کا انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ہانیہ نے چمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھی کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں