پاکستان کی معاشی گروتھ سیاسی طاقت سے جڑی ہوئی ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی گروتھ سیاسی طاقت سے جڑی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دوستوں کا آئیڈیا تھا کے سندھ میں زرعی کمیٹی بنائیں جبکہ کمیٹی بنانے کے بعد حکومت کو پریشرائیز بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد سندھ میں لوگوں کے حالات خراب ہوچکے ہیں، میں زمیندار نہیں ہوں لیکن میں بے وقوف بھی نہیں ہوں، تہوڑی سی تحقیق کریں جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں وہ بھی یہی باتیں کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کے لئے عام چیز کیا ہے، ڈریجر چل نہیں رہے لیکن ڈیزل کے پیسے کاؤنٹ ہورہے تھے، کئنال اور واٹر ڈریجنگ کا 32 ارب روپے کا فقط اس سال کا بجٹ ہے، کوئی بتائے گا یہ ڈریجنگ کا بجٹ کہاں گیا ہے؟

علی زیدی نے کہا کہ لوئر اور انٹیریئر سندھ میں پانی اوپر سے آتا ہے، اگر یہاں بند پر اور کئنالوں کی صفائی کا کام نہیں ہوا ہوگا تو پانی پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کی زمین آخر کیوں نہیں ڈوبی، جب پتا کیا تو پتا چلا ڈبل شاہ وہاں سے کٹ کرواتے ہیں جہاں دوسروں کی زمینیں ہیں۔ ۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سندھ میں قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انکا ایک وزیر کہ رہا تھا مجھے وینس یاد آرہا ہے، اس سے کوئی پوچھے یہاں لوگ مر رہے ہیں اور اس کو وینس یاد آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری مافیہ تم پر عذاب آئے گا، جس نے بھی اس ملک کو لوٹا ہے اس کو اللہ دنیا میں ذلیل کرے اور آخرت میں بھی تباہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر قحط۔ بیماریاں آنے والی ہیں لوگ مر جائے گے لیکن کوئی بھی ٹینٹ سٹی نہیں بنایا گیا ہے، انکو ایمرجنسی آئی ہے تو یہ ایئر ایمبولنیس منگوا کر باہر چلے جا رہے ہیں۔

علی زیدی نے کہا سندھ کے لوگوں سے براہ راست کہتا ہوں کہ لوگ وزیروں کو انڈے مار رہے ہیں اب ان کے کافی وزیر چھپ چھپ کر باہر نکلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی گروتھ سیاسی طاقت سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان میں سیاسی طاقت تب تک نہیں آسکتی جب تک زرداری بیٹھا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو آٹھ لاکھ ٹن گندم سندھ میں غائب ہوئی لیکن جب معلوم کیا تو ان کا اپنا وزیر اسمبلی کے فلور پر کھڑا ہوکر کہہ رہا تھا کہ گندم تو چوہے کھا گئے ہیں، آٹھ لاکھ ٹن گندم چوہے کھا گئے، کیا یہ بات کسی کو سمجھ آ رہی ہے؟ یہ کوئی چھوٹا امائونٹ نہیں تھا بلکہ اربوں روپے کی مالیت کی گندم تھی، یہ سب گورننس کا اشو کرپشن کا اشو ہے۔

انہوں نے کہا کہ نانی چارسوبیس نے آج پریس کانفرنس کی ہے، آج انہوں نے عورت کارڈ کھیلنے کی خوب کوشش کی ہے، بھائی کہتا ہے کہ ہم بڑے خاندان سے ہیں بیٹی فرماتی ہے کہ ہم بڑے خاندان سے ہیں، ایک بھائی اسمبلی میں فرماتے ہیں میرا والد تو کسان تھا، یہ لوگ ایک سے دوسرا جھوٹ بولتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ انہوں نے آج کاشتکاروں سے میٹنگ کی ہے، کاشتکاروں کا بہت بھاری نقصان ہوا ہے۔

Best Car Accident Lawyer