پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ لاڑکانہ، کالا باغ ڈیم ایشو پر 3 صوبوں کی قراردادیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں 6 بڑے ڈیم شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی صورتحال میں ہاتھ پھیلا کر بیٹھ گئی کہ پیسے دو، قرضے معاف کروانے چاہیے۔
علی زیدی نے کہا کہ زرداری پارٹی نہیں مافیا ہے، پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے ساتھ چلی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ چور 30،30 کروڑ روپے میں ایم این اے خریدنے کو تیار ہوتے ہیں، اب ایک دم سے ان کے پاس متاثرین کیلئے پیسے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فارغ ہو چکی ہے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔
واضح رہے کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 35 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، وہاں سے 14 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ دوسرا نمبر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، وہاں سے کل 11 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ ازبکستان سے 01 امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 03 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔