پاکستان میں سیلاب؛ اقوام متحدہ میں اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ منظور ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ قرارداد کا عنوان “پاکستان سے اظہار یکجہتی، تباہ کن سیلاب میں امداد، بحالی، تعمیر نو اور تحفظ میں مدد دینا” ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد پر جنرل اسمبلی کے 151 رکن ممالک نے بھرپور حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قرارداد میں امداد، بحالی کی کاوشوں میں عالمی برادری کی مدد اور شراکت کا خیر مقدم بھی کیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ قرارداد میں سیلاب کے منفی اثرات کم کرنے، وسط و طویل مدتی بحالی، تعمیر نو پر تعاون پر اصرار ہوا۔

Best Car Accident Lawyer