وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں واضح طور پر دہراتا ہوں کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے جوہری اثاثوں میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ضروریات کے مطابق بہترین تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان حفاظتی اقدامات کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اٹھاتے ہیں، اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔