وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور اسے مزیدمضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یواے ای کی جانب سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے حوالہ سے خوش آئند جذبات کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کو حکومت کی جانب سے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، پاک برطانیہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سینیٹراسحاق ڈارکو وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔