پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں، ایاز صادق

ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارت میں آمد پر چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا جبکہ سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی خوشگوار تعلقات کو بھی سراہا۔

اس موقع وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایازصادق نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران بچاؤ اور ریلیف کے لیے چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا شکریہ ادا کیا۔

سردار ایاز صادق نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام کو پاک چین دوستی اور چین کی جانب سے پاکستان کیلئے اقدامات کا علم ہونا چاہئیں ۔

وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایازصادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں،ہم چین کے ساتھ ایک خاص رشتہ رکھتے ہیں جو ہم دنیا کی کسی دوسری قوم کے ساتھ نہیں رکھتے۔

ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ چین کی حکومت پاکستان کو ریسکیو اور ریلیف میں مدد فراہم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ اکتوبر تک سیلاب سے متعلق فوری امدادی سامان لے جانے والے تمام کارگو کراچی پہنچ جائیں گے۔

چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستان کے میڈیا میں چین کے کردار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Best Car Accident Lawyer