پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 193 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 755 پر بند ہوا ہے۔
دن بھر مجموعی طور 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 144کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 41,988 جبکہ کم ترین سطح 41,725 رہی۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے سے مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/F0H8TxTY27 pic.twitter.com/j9KWtyy9GM
— SBP (@StateBank_Pak) October 17, 2022
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 218.43 سے بڑھ کر 218.89 روپے پر بند ہوا ہے۔