پاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں نے بھارت کے پانچ اگست کے یکطرفہ قوانین کو یکسر مسترد کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

پاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے

کشمیریوں نے بھارت کے پانچ اگست کے یکطرفہ قوانین کو یکسر مسترد کیا

وہ علاقہ جو قانونی طور متنازعہ علاقہ ہے بھارت نے ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کے ذریعے اس کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی

دنیا جانتی ہے کہ بنیادی حقوق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی قدغنوں کا شکار ہے

کووڈ کے بعد دنیا جانتی ہے کہ پانچ ماہ کا لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کو اسے جھیلتے ایک سال ہو گیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے اجاگر کیا

اس سلسلے میں قومی میڈیا کا کردار
ناقابل فراموش رہا

وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترے اجلاس میں تقریر ریکارڈ کا حصہ ہے انہوں نے کشمیریوں کا مقدمہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے بہترین انداز میں لڑا

میں سعودی عرب، آذربائیجان اور ترکی وزرائے خارجہ کا شکرگزار ہوں کہ جس طرح انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی

یورپی یونین، ہاؤس آف کامز اور بین الاقوامی فورمز پر جس طرح کشمیر کے مسئلے پر گفتگو ہوئی وہ مثالی ہے

گذشتہ ایک سال میں 120 سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کشمیر سے متعلقہ ہیں جس میں انٹرویوز خطوط شامل ہیں

میں ہاؤس آف کامنز میں گیا اور اپوزیشن اراکین کو ساتھ لے گیا

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا وہ پہلے دیکھنے میں نہیں آیا

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکورٹی کونسل کو میں متعدد خطوط لکھ چکا ہوں تاکہ یہ خطوط ریکارڈ کا حصہ بنیں

مسئلہ کشمیر گذشتہ پچپن سال کے بعد دوبارہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا

آپ ہیومن رائٹس باڈیز کے موقف کو دیکھ لیجیے ان کی رپورٹس کو ملاحظہ فرمائیں

دنیا کے بڑے ممالک کے دارالحکومتوں میں جتنے احتجاج گذشتہ ایک سال میں کیے گئے ان کی مثال نہیں ملتی

5 اگست کے حوالے سے میں یہی کہوں گا کہ بھارت کی کوششوں کو اور جبرو استبداد کو بہادر کشمیریوں نے مسترد کردیا۔