پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے 15 نومبر تک ہوجائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جھوٹوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے، بڑے فیصلے ہوں گے، میٹنگ میں لانگ مارچ اور موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
‘نواز شریف فی الحال وطن واپس نہیں آئیں گے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کو زمین بوس کردیا، پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے 15 نومبر تک ہوجائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں میٹنگ لندن سے واپسی کے بعد ہوگی، نواز شریف فی الحال وطن واپس نہیں آئیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ضمیر فروشوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، 20 اکتوبر تک کیلئے سرگرم سیاست شروع ہوگئی ہے۔