یومِ آزادی کے موقع پر ٹرین میں خواجہ سراؤں کے رقص کرنے پر 2 ملزمان گرفتار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین میں ڈانس کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینیجر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متعلقہ واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں غیر اخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرین میں دورانِ سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی جس کا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس بھی لیا تھا۔