حق ٹرسٹ،قاضی شوکت محمود کی زیر صدارت سید آل عمران اور ملک سبحان شفیق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،
حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام فرزند پوٹھوہار سید آل عمران اور ملک سبحان شفیق کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس،صدارت چئیرمین قاضی شوکت محمود نے کی،
اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور قاضی شوکت محمود نے سید آل عمران اور ملک سبحان شفیق کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آل عمران نے اردو ادب اور پوٹھوہاری زبان کے فروغ کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں،
جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،احمد نوازکھوکھر نے حق ٹرسٹ کے جاری اور آنے والے منصوبوں سے آگاہ کیا،تقریب سے سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،
راجہ محمد حمید،احمد نواز کھوکھر،وقار مستالوی،مرتجز عمران، سید منتظر امام، راجہ عمیر،سید منور نقوی،
جہانگیر بھٹی،راجہ عبدالجبار بھٹی، ازرم خیام اور دیگر نے خطاب کیا،سید ثاقب امام نے انتہائی خوبصورت انداز میں پروگرام کنڈکٹ کیا،
،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سید آل عمران نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ خدمات سر انجام دیں جس سے خطے کا نام بلند ہوا، انہوں نے حق ٹرسٹ اور قاضی شوکت محمود کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اور کہا کہ وہ اس دھرتی کا قیمتی اثاثہ ہیں، قاضی شوکت محمود نے کہا کہ حق ٙٹرسٹ خطہ پوٹھوہار میں سید آل عمران لائیبریری،مستحقین کے بچوں کے لیے ہاسٹل،
پوٹھوہار یونیورسٹی،دسترخوان اور صحت عامہ کے لیے پروگراموں پر عمل پیرا ہے،تقریب میں فاروق قاضی،خباب قاضی، ابراہیم قاضی،شاہد صراف،ملک خالد،مرزا آصف، چوہدری ضیافت،امین ڈار،طیب قریشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے حق ٹرسٹ اور قاضی شوکت محمود کی پوٹھوہاری زبان کی ترویج اور سماجی خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اور تعزیتی پروگرام منعقد کرانے کے پروگرام کو سراہا۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے بعد راجہ پرویز اشرف نے سوزوکی موٹرز، قاضی اوشئین مال اور جدید سہولیات سے مزین سوئمنگ پول کا دورہ کیا،اس موقع پر انہیں سوئمنگ پول کی پہلی اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا۔
بشکریہ احمد نواز کھوکھر