وفاقی کابینہ نے مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے، علی زیدی

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ان کی وزارت کو ممکنہ منازل کے لیے مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ ‘آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی بلو اکانومی کی تقلید کرتے ہوئے وزارت بحری امور کو دنیا کی تمام ممکنہ منازل کے لیے فیری/مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘سمندری سفر کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بڑی مشکل میں ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جونہی ہمیں نقصانات اندازہ لگا کر تخمینہ دے گی تو وہاں کے مقامی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر وفاق سے جو بھی ممکن ہو سکے گا وہ ضرور کرے گا۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سوال پر وزیر اطلاعات نے مہنگائی میں اضافے کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑا ہے اور اگر ہم پیپلز پارٹی یا حکومت سندھ کی بات مانتے ہوئے پورا ملک بند کر دیتے تو اس سے بری صورتحال ہونی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور جس طرح سے ہم نے کووڈ کو شکست دی ہے، اسی طرح ہم مہنگائی کو بھی شکست دیں گے کیونکہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔