وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ فوجداری کیس میں سپیشل جیوڈیشل مجسٹریٹ کیجانب سے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کئے گئے ہیں۔

 

وارنٹ حاصل کرنے کے بعد رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے پارٹی باقاعدہ روانہ ہوگئی ہے۔

ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں جو کہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer