وزیر خزانہ کا واشنگٹن سے ویڈیو بیان جاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن سے ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اکتوبر تک قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer