صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اخراجات نہ ہونے کے سبب شاگرد کے یونیورسٹی چھوڑنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے سندھ یونیورسٹی کے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے شاگرد کے تعلیمی اخراجات اینڈومینٹ فنڈ سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاگرد خان محمد سمیجو کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے سندھ اینڈومینٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپ دی جاۓ گی جبکہ تعلیم مکمل ہونے تک محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے ہر ممکن مدد کی جاۓ گی۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں خان محمد سمیجو کو تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے ذہین اور ضرورتمند شاگردوں کو اینڈومینٹ فنڈ سے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔