وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کلائمیٹ چینج پالیسی 2022 کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کلائمیٹ چینج پالیسی 2022 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پالیسی کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ پالیسی میں ماحولیات پر منفی اثر انداز ہونے والے 129 عوامل کی نشاندھی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی میں 172 ماحول دوست اُمور کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خیبر پختونخوا میں بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پالیسی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 35 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، وہاں سے 14 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ دوسرا نمبر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، وہاں سے کل 11 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ ازبکستان سے 01 امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 03 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

Best Car Accident Lawyer