وزیراعلیٰ سندھ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق مسائل پر گفتگو

 

وزیراعلیٰ سندھ سندھ  مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے چینی  قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی جس میں سیلاب متاثرین  کی امداد اور بحالی سے متعلق  مسائل پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں  پانی کی نکاسی کررہے ہیں جس کے بعد کچھ متاثرین  گھروں کو واپس جانا شروع گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے جارہے ہیں ، عالمی بینک کا 500 ملین ڈالر سے گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین  یا کوئی اور دوست ملک ایک گاؤں میں گھر بنائے تو  کام آسان ہوگا۔

دوسری جانب چینی  قونصل جنرل نے کہا کہ چین  بھی سروے کرکے  کچھ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا۔

اسکے علاوہ چینی  قونصل جنرل نے ہوبائی شہر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو چیک بھی دیا۔

Best Car Accident Lawyer