ورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھبرانے والے نہیں، ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں، دسمبر جنوری فروری مارچ بھی گزر جائیں گے، الیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔پارٹی وفود سے گورنر پنجاب چودھری سرور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، لانگ مارچ اور جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے، عوام جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں، پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے۔