وزیراعظم کی دریا دلی، طارق باجوہ معاون خصوصی خزانہ مقرر

سابق گورنراسٹیٹ بنک و سابق سیکرٹری شماریات طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی خزانے پر وزیراعظم شہبازشریف کی دریا دلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق گورنراسٹیٹ بینک و سابق سیکرٹری شماریات طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقررکیا گیا ہے۔ عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

شہبازکابینہ 29معاونین خصوصی سمیت 75رکنی ہوگئی۔  23 معاونین خصوصی کے پاس تو کرنے کو کوئی کام نہیں کیونکہ انہیں کسی بھی محکمے کا قلم دان نہیں دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف پہلے اتحادیوں کو خوش کرتے کرتے بغیر محکموں کے معاونین خصوصی بانٹتے رہے اب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوستوں کو بھی نوازنے پراترآئے ہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے قریب سمجھے جانے والے سابق گورنراسٹیٹ بنک و سابق سیکرٹری شماریات طارق باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنادیا ہے۔  ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

طارق باجوہ کی تقرری کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد29ہوگئی ہے۔ میاں جاوید لطیف اورمفتاح اسماعیل کا عہدہ تو وفاقی وزیر کے برابرہے مگر ان کے پاس بھی کوئی محکمہ نہیں ہے۔

اس طرح انتیس معاونین خصوصی کے ساتھ کابینہ کی کل تعداد 75 ہو گئی ہے۔ آئین کے مطابق معاونین خصوصی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوتے۔

Best Car Accident Lawyer