وزیراعظم کا مشکل وقت میں مدد پر دوست ممالک سے اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کے اعلان پر دوست ممالکت کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ سانحہ بہت بڑا ہے جس میں لاکھوں لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت ہمیں دنیا بھر میں اپنے دوستوں کی ضرورت ہے جو دکھی انسانیت کی مدد کریں۔”

وزیراعظم نے ایک الگ ٹویٹ میں سوئس صدر اگنازیو کیسس کے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغام کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے سوئس ماہرین کی ایک ٹیم بھیجنے کے صدر کے اشارے کا شکرگزار طور پر اعتراف کرتے ہیں۔”

ایک متعلقہ ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بے مثال تباہی پر ان کے خیالات اور ہمدردی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، “کینیڈا ایک بہترین دوست رہا ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ کینیڈا کی حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔”

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی مدد کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم اس کی حمایت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے ترکی سے ملنے والی امداد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کو متحرک کیا ہے جس کے تحت اب تک 6 پروازیں اتر چکی ہیں۔

 

Best Car Accident Lawyer