نہ پہلے دباؤ میں آیا نہ اب آوں گا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ آب دباؤ میں آوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا جبکہ پارٹی قیادت نے بھی کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی،عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ آب دباؤ میں آوں گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ، اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا

اقوام متحدہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دہشت  گردی کے مقدمے کا نوٹس لے لیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو  دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک  نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تناؤ کو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  چیئرمین  عمران خان  کے خلاف 21 اگست کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں  مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عمران خان پر ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے  کاالزام عائد کیا گیا تھا۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

گزشتہ روز  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی  ضمانت   کی درخواست منظورکرتے ہوئے تین روز کی حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔

عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا  گیا تھا ۔

Best Car Accident Lawyer