وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے معاملے پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈاکٹر سیرت عباس کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نشتر ہسپتال ملتان کا واقعہ۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کےذمہ دارہسپتال کے3ڈاکٹرز،3 ملازمین اورمتعلقہ تھانوں کے 2ایس ایچ اوزکومعطل کردیاگیا ہے۔نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان کےشعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسرڈاکٹرمریم اشرف،ڈاکٹرعبدالوہاب اورڈاکٹرسیرت عباس کوعہدوں سے ہٹادیاگیاہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 17, 2022
انہوں نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہو گی، کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں۔
پرویز الہی نے کہا کہ اس گھناؤنے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے، دین اسلام میں لاشوں کی تجہیز و تدفین کی تعلیمات بالکل واضح ہیں۔
غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہو گی۔ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں۔اس گھناؤنے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ دین اسلام میں لاشوں کی تجہیز و تدفین کی تعلیمات بالکل واضح ہیں۔ #NishtarHospital
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 17, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے، لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ #NishtarHospital
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 17, 2022