امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
ناسا کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ ڈوبا نظر آ رہا ہے۔
شہدادکوٹ،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ،قمبر، سکھر ،کنڈ کوٹ اور گھوٹکی کے مکامات پانی میں ڈوبے دیکھے جاسکتے ہیں ۔
دریا کے اطراف سندھ میں 100 کلو میٹر کا علاقہ چوڑی جھیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔
امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سندھ کے زرعی علاقوں کے جھیل میں تبدیل ہونے کی خلا سے لی گئی تصاویر اپنی ویب سائٹ پرجاری کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بارشوں کا ریکارڈ 1961 سے جمع کرنا شروع کیا گیا ہے۔اس وقت سے اب تک کا یہ بد ترین مون سون سیزن ہے ۔
رواں مون سون سیزن میں اب تک معمول سے 500 فیصد زائد بارش ہوچکی ہے۔