میں عمران خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو ویلکم کرتے ہیں، عوام نے بہت سخت دن دیکھے ہیں، دعا ہے آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے۔

مریم نواز نے کہا کہ آڈیو کو جتنی بار سنیں گے اندازہ ہو گا اس ملک کے ساتھ کس طرح کھیلا گیا، عمران خان فارن فنڈڈ فتنہ ہے، میں عمران خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی، میں ایسے شخص کو اپنے باہر والے دروازے سے اندر نہ آنے دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری مجبوری ہے کہ اس کی حقیقت بتانے کیلئے اس کا نام لینا پڑتا ہے، فی الحال ہم اپنی توجہ اس آڈیو کی طرف رکھتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer