میں جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جلد کال دینے والا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے بڑے فیصلے سے سینیر قیادت کو آگاہ کر دیا۔

اجلاس میں ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر غور اور آئینی قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

سینیرقیادت نے عمران خان کی کال دینے کے معاملے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لانگ مارچ کے اعلان کا مرحلہ آن پہنچا ہے، اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے کیلئے لانگ مارچ کی کال کا اعلان کیا جا سکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے قائدین کو حتمی تیاریوں کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

عمران خان کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ قوم اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم کے فیصلے پر افسردہ ہے، قوم اب تیار ہے، پارٹی قیادت تیاری کر لے، میں جلد کال دینے والا ہوں۔

اجلاس میں قائدین نے اسحٰق ڈار کی وطن واپسی اور مریم نواز کی بریت پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، محمود خان، ڈاکٹر شیریں مزاری، عامر کیانی، حماد اظہر، علی زیدی، عمران اسماعیل، مراد سعید، ڈاکٹر شہباز گل اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔

 

Best Car Accident Lawyer