میرے شوہر فحش نہیں ’قابل اعتراض‘ فلمیں بناتے ہیں، شلپا

بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر فحش فلمیں بنانے کے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں۔ شلپا شیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیون ساتھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں۔ پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی ’ہاٹ شاٹ‘ نامی ایپلی کیشن پر جو مواد دستیاب ہے، اسے فحش (پورن) نہیں کہا جا سکتا۔