موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کی بڑی پریشانی کمپنی نے دور کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا جو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل تصور کی جارہی ہے، اب کمپنی صارفین کے لیے مختلف ماڈلز تیار کررہی ہیں جبکہ اس کے بیشتر برانڈ مارکیٹ میں موجود بھی ہیں، جن سے خریدار مطمئن نظر آتے ہیں۔

ہونڈا کمپنی اپنی اعلیٰ معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہے، کمپنی کو امید ہے کہ ان کے نئے ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70، 2023 اور ہونڈا سی جی 125، 2023 بھی بہتر کارکاردگی دے گا۔

صارفین اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ فی لٹر میں یہ کتنا فاصلہ طے کرتا ہے۔

کمپنی نے صارفین کے اس مسئلے کا حل بھی بتادیا، کمپنی نے حال ہی میں Honda CD 70 2023 متعارف کرایا، صارفین انتظار کررہے ہیں کہ یہ کب مقامی مارکیٹ میں آئے گا،اس نئے ماڈل میں سرخ اور سیاہ رنگوں میں اسٹیکر اپ گریڈ کی خصوصیات ہیں، موٹر سائیکل پر 4-سٹروک 70cc انجن نصب کیا گیا ہے۔

بائیک کے جدید ترین ماڈلز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔  CD 70 کے خریداروں میں ایک تشویش بھی نظر آتی ہے کہ اس کا فیول اوسط کیا ہے؟اس حوالے سے کمپنی کا کہناتھا کہ Honda CD 70 2023 کی فیول ایوریج تقریباً70 سے 75 کلومیٹر فی لٹر ہے۔

خریداروں کے لیے کمپنی نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل کے ایندھن کی اوسط کو بہتر بنانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کا انجن آئل وقت پر تبدیل کریں۔

اس کے علاوہ اپنی موٹر سائیکل کے لیے صرف کمپنی کا تجویز کردہ انجن آئل استعمال کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت گیئر  کو بار بار استعمال نہ کریں، بلکہ ہر بار  موٹر سائیکل کا پلگ چیک کریں۔

 انجن آئل ہمیشہ بھروسے مند گیس اسٹیشنوں سے حاصل کریں۔

 چائنیز کمپنیوں نے مختلف پارٹس کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے 70،100 اور 125 سی سی بائیکس کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق 5 ستمبر سے ہوگا۔

عوامی سواری کے نرخوں میں تسلسل کے ساتھ اضافے نے عوام اور ڈیلرز کو چکرا کررکھ دیا ہے۔

 ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے ہی عوام بجلی کے بل ادا کرکے پریشان ہے اور کمپنیز موٹرسائیکل کی قیمتیں بھی بڑھا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے صدر جاوید بھٹی نے کہا کہ چائنیز بائیکس کے پارٹس مہنگے نہیں سستے ہوئے ہیں اور  کمپنیاں جان بوجھ کر لوٹ مارکررہی ہیں ،مسابقتی کمیشن نوٹس لے۔

Best Car Accident Lawyer